چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ

جنگی مشق ہائی مارک 2016ء کا معائنہ ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، جنرل راشدمحمود

بدھ 28 ستمبر 2016 10:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے منگل کے روز پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں پر پاک فصائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل نے ان کا استقبال کیا جنرل راشد محمود نے جاری جنگی مشق ”ہائی مارک 2016 ء“ کا معائنہ کیا اور مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کایابیوں پرقوم کو فخر ہے اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :