متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنوں کو 12، 12 سال قید کی سزا

منگل 27 ستمبر 2016 10:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء)کراچی کی مقامی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنوں کو پولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے میں 12، 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی سیشن کورٹ میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں عارف عرف لنگڑا اور کامران عرف کامی کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں افراد کو جرائم کا مرتب قرار دیتے ہوئے انہیں 12،12 سال قید کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹاوٴن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا