حب:ضلع لسبیلہ کی کان میں پھنسے2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد کو70 گھنٹے بعد بھی نہیں نکالا جا سکا

منگل 27 ستمبر 2016 10:10

حب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء)بلوچستان کے علاقے ضلع لسبیلہ کی کان میں پھنسے2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد کو70 گھنٹے بعد بھی نہیں نکالا جا سکا،انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ کنراج کی کان میں پھنسے افرادچارسو فٹ نیچے ہیں ،ریسکیو ٹیمیں 4 سو فٹ گہرائی تک پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کیلئے چائنیزماہرین ٹیم کوطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

حب کے علاقے کنراج میں دھودھر پروجیکٹ میں پھنسے2چینی انجینئرزاورمحنت کش کواب تک نہیں نکالاجاسکا۔

پھنسے افرا دکو نکالنے کیلئے چینی ماہرین کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ ایف سی اور لیویز فورس کی امدادی ٹیمیں کان میں 4 سو فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح10بجے کان کنی کے دوران لفٹ کی چین ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیاتھا۔دھودھر پروجیکٹ میں کان سے زنک اور دیگر معدنیات کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے ۔