آْئندہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے مشاورت شروع

چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا کی زیرصدارت اجلاس ، اگلے انتخابات کیلئے 2کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہوگی، بریفنگ سیکرٹری کیبنٹ کو مقررہ مدت کے دوران بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے درکار مشینوں،افرادی قوت کے بارے میں دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

منگل 27 ستمبر 2016 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آْئندہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ،اگلے انتخابات کیلئے مجموعی طورپر2کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ،الیکشن کمیشن کی ضروریات کو پورا کرنے والے ادارے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جنرل الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے بارے میں مشاورت کی گئی اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جا نب سے اگاہ کیا گیا کہ اگلے انتخابات کیلئے مجموعی طورپر 2کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہوگی اس موقع پر سیکرٹری کیبنٹ نے بتایاکہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اپنی نئی اور پرائی مشینوں کے زریعے ساڑے تیرا کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 20دنوں میں کر سکتا ہے مگر پرانی مشینوں میں یہ مسئلہ ہے کہ اس میں نمبرنگ موجود نہیں ہے جبکہ 15نئی مشینیں 20دنوں میں 4کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپ سکتا ہے اس موقع پر پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے چیرمین نے بتایا کہ کارپوریشن کے پاس موجود پرنٹنگ کی جدید مشینوں سے 20دنوں میں 7کروڑ50بیلٹ پیپرز کی چھپائی کر سکتاہے جبکہ پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ پاکستان پوسٹ کی مشینوں سے 20دنوں میں 10کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہو سکتی ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پرانی مشنری پر کسی قسم کے بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے اور مقررہ مدت کے دوران بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہ کرسکنے والی کسی بھی ادارے کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے سیکرٹری کیبینٹ کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے دوران بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے درکار مشینوں اور افرادی قوت کے بارے میں اگلے دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :