بھارت نے اکتوبر میں پیرس ماحولیاتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا

منگل 27 ستمبر 2016 10:34

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء)دنیا میں فضا کے لیے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کے تیسرے بڑے ذمہ دار ملک بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دے گا۔ فضا کو سب سے زیادہ آلودہ کرنے والا ملک امریکا اور اس حوالے سے دوسرے نمبر پر موجود ملک چین پہلے ہی اس معاہدے کی توثیق کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو دنیا بھر میں خارج ہونے والی ضرر رساں گیسوں کے تقریباً 4.5 فیصد کے لیے قصور وار قرار دیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے رواں مہینے کے آغاز پر کہا تھا کہ اب تک ساٹھ ممالک، جو کاربن گیسوں کے تقریباً اڑتالیس فیصد اخراج کے ذمہ دار ہیں، زمینی درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کے لیے طے کیے گئے اس معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :