آذربائیجان میں متنازعہ آئینی ترمیم پر ریفرنڈم

منگل 27 ستمبر 2016 10:33

کیف( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء )آذربائیجان میں ایک متنازعہ آئینی ترمیم پر ریفرنڈم منعقد ہو رہا ہے۔ اس ریفرنڈم میں رائے دہندگان دیگر باتوں کے علاوہ اس بارے میں بھی اپنی رائے دیں گے کہ آیا صدر کے عہدے کی آئینی مدت پانچ سے بڑھا کر سات سال کر دی جائے۔

(جاری ہے)

یورپی کونسل نے اس ریفرنڈم کو جنوبی قفقاز کی اس جمہوریہ میں جمہوریت کے لیے ایک دھچکا قرار دیا ہے۔ سٹراس برگ میں یورپی کونسل کے وینس کمیشن نے کہا کہ اس رائے شماری کے ذریعے صدر الہام علییف اور زیادہ طاقت اور اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ اختتامِ ہفتہ پر سینکڑوں افراد نے دارالحکومت باکْو میں اس ریفرنڈم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔