اولاندے نے کیَلے کے مہاجر کیمپ ’جنگل‘ کو بند کرنے کی تصدیق کر دی

منگل 27 ستمبر 2016 10:30

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء )فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ فرانس میں کَیلے کے مقام پر ’جنگل‘ نامی مہاجر کیمپ کو مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی اْنہوں نے اْن ہزاروں افراد کے مسئلے سے نمٹنے کے سلسلے میں لندن حکومت سے مدد کی بھی درخواست کی، جن کا خواب بالآخر برطانیہ پہنچنا ہوتا ہے۔ اولانڈ نے آج فرانس کے اس شمالی بندرگاہی شہر کیلے کے ایک دورے کے موقع پر کہا کہ ’صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے اور یہ بات ہر ایک کو معلوم ہے‘۔ اس کیمپ میں شام، عراق اور افغانستان جیسے جنگ زدہ ممالک سے تعلق رکھنے والے کوئی دَس ہزار افراد انتہائی ابتر حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔