برطانیہ: مسلم خاتون ٹیچر کو گیارہ سالہ طالبعلموں کو 9/11سانحے کی ویڈیو دکھانے پر اعتراض کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

منگل 27 ستمبر 2016 10:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء) برطانیہ میں مسلم خاتون ٹیچر کو گیارہ سالہ طالبعلموں کو 9/11سانحے کی ویڈیو دکھانے پر اعتراض کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برمنگھم کی ہارٹ لینڈ اکیڈمی کی چوبیس سالا ٹیچر کو9/11واقعے کی ویڈیو طالبا کو دکھانے پر اعتراض کرنے پر ملازمت سے برطرف کرکے قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، ثریابی نے اپنی برطرفی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونکہ یہ ویڈیو انتہائی دلدوز سانحے پر مبنی ہے اور اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو ایسی خوفزدہ کردینے والی ویڈیو دکھانا غیر قانونی بھی ہے اور اسکے طلبا کے ذہن پر برے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو طلبا کو دکھانے پر اعتراض کیا اور وہ اپنے اس موقف پر قائم رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :