بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے لاتعلقی ظاہر کردی، دفتر خارجہ

سشما سوراج بتائیں کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہے، اقوا م متحدہ میں تقریر پر ردعمل

منگل 27 ستمبر 2016 10:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے لاتعلقی ظاہر کردی، سشما سوراج بتائیں کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ میں تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے کیا بھارتی وزیر خارجہ بتا سکتی ہیں کہ کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہے۔