دعا ہے اڑی حملہ پاک بھارت تعلقات کو متاثر نہ کرے، سارہ لورین

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوں، حالات خراب ہوئے تو دبئی چلی جاؤں گی ،پاکستانی اداکارہ

پیر 26 ستمبر 2016 10:29

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی طرف سے دھمکیوں کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ لورین کا کہناتھا کہ ایم این ایس کی دھمکیوں کے بعد میں خوفزدہ ہوں،اداکارہ کویت میں پیدا اورجوان ہوئی ہیں اور مستقل طورپر دوبئی میں رہائش پزیر ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے متعلق خوفزدہ ہوں ، حالات زیادہ برے ہونے پر میں د بئی چلی جاوٴں گی ، جب حالات معمول پر آجائیں گے تب وہ دوبارہ بھارت واپس آجائیں گی۔ہم سب کو ایک دوسرے کے بجائے دہشتگردی کے خلا ف لڑنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری دعاہے کہ اڑی حملہ دوستانہ تعلقات کو متاثرنہ کرے۔ان کا کہناتھا کہ آرٹ واحد ایسا شعبہ ہے جہاں قومی پرستی کی حدود بھی ختم ہوجاتی ہیں، پاکستان کی نسبت بھارت میں فوادخان کے زیادہ فین ہیں، پاکستانی لالی ووڈ کی بجائے بھارت کی فلمیں زیادہ دیکھتے ہیں اورپاکستان سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی بھارت میں موجود ہے

متعلقہ عنوان :