نیب کا 12 ارب کرپشن مین ملوث ایف بی آر چیئرمینوں کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

پیر 26 ستمبر 2016 10:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) نیب نے 12 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ سوئس کمپنی Aqility کے ساتھ اپنے معاملات نمٹا لیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے سابق تینوں چیئرمین عبدالله یوسف‘ ارشد حکیم اور سلیمان صدیق پر الزام ھا کہ سوئس کمپنی ایمنسٹی کے ساتھ ساز باز کرکے قومی خزانہ کو 11 ملین امریکی ڈالر نقصان پہنچایا ہے پیپلزپارتی دور حکومت میں سمگلنگ روکنے کیلئے سوئس کمپنی Aqility کے ساتھ سوفٹ ویئر کی تیاری و دیگر معاملات بارے معاہدے کئے تھے اور کمپنی کے ساتھ مل کر قومی خزانہ کو تینوں چیئرمینوں کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا اور انہیں طلب کرکے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہین تاہم اچانک نیب حکام نے تینوں چیئرمینوں کو سوئس کمپنی کے ساتھ معاملات طے کرنے کا کہا ہے اور معاملات طے کرنے کے بعد تینوں چیئرمینوں کو ایمنسٹی مل جائے گی اور یہ تینوں سابق افسران قومی مجرم سے محترم افسران کی لسٹ میں شامل کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :