بل گیٹس کی اہلیہ نے طلاق کامقدمہ دائر کردیا،90 فیصد شیئر زکا بھی مطالبہ

پیر 26 ستمبر 2016 10:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا۔ جبکہ 90 فیصد شیئرء کا مطالبہ بھی کردیا۔ مقدمہ ہارنے کی صورت میں بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین آدمی ہونے کا درجہ چھن جائے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے 112 صفحات پر مشتمل طلاق کامقدمہ دائر کردیا ہے۔ ملینڈا گیٹس نے طلاق کے مقدمہ میں 90 فیصد شیئرز کا مطالبہ کردیا ۔ 3 اگست 2016 ء تک بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالرز رہی اگر بل گیٹس اپنی اہلیہ سے طلاق کا مقدمہ ہار گئے تو دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہونے کا درجہ بل گیٹس سے چھن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :