جلال آباد،جھڑپ میں طالبان کمانڈر اعظم طارق بیٹے اور 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

پیر 26 ستمبر 2016 10:41

جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) افغانستان کے علاقے جلال آباد میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں طالبان کمانڈر اعظم طارق، دو ساتھیوں اور بیٹے سمیت ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کے علاقے جلال آباد کے قریب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہو ئی۔ جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر اعظم طارق دو ساتھیوں اور اپنے بیٹے سمیت ہلاک ہو گیا۔ طالبان کمانڈر اعظم طارق کے جاں بحق ہونے کی خبر کی افغان حکومت اور افغان فورسز نے تصدیق کر دی جبکہ طالبان نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :