بھارت ،سیکورٹی دینے پر راضی، سمجھوتہ ایکسپریس آج معمول کے مطابق روانہ ہوگی

پیر 26 ستمبر 2016 10:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء)پاک بھارت سمجھوتہ ایکسپریس آج پیرکومعمول کے مطابق روانہ ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاک بھارت حکام کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ قائم ہواہے جس میں سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی معمول کے مطابق کرنے کافیصلہ کیاہے ۔بھارت نے اپنی حدودمیں سمجھوتہ ایکسپریس کومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستانی وزارت خارجہ اوروزارت ریلوے کواطلاع دی تھی کہ آج سیکورٹی خدشات کے پیش نظرلاہورسے بھارت آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کوعارضی طورپرمعطل کردیاجائے ۔پاکستان نے بھارت کے مطالبے پرسمجھوتہ ایکسپریس روانگی کوروک دیاتھا۔بعدازاں بھارت نے ازخودسیکورٹی کوسخت کرنے کے بعدسمجھوتہ ایکسپریس ریلوے کی لاہورسے روانگی کوبحال کردیاہے

متعلقہ عنوان :