پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

پیر 26 ستمبر 2016 10:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر۔2016ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطاً3روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ اوگرا کی طرف سے قیمتوں میں کمی کی سمری ملتے ہی فیصلہ سنا دے گی، ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کا فائدہ اب عوام کو دیا جائے گا اور اس بات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کیا گیا تھا، اوگرا حکام نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 3روپے فی لیٹر کم ہو گی، ڈیزل کی قیمت اڑھائی روپے اور اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو گی، حکومت کے یہ فیصلہ 30ستمبر کو ہی سنائے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسی روز پی ٹی آئی رائے ونڈ میں جلسہ کر رہی ہے جس کے اثرات کے خاتمہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔