لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی

بغیر ویزے دبئی سے لاہور پہنچنے والی خاتون ڈی پورٹ

اتوار 25 ستمبر 2016 11:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ویزے کے دبئی سے لاہور پہنچنے والی خاتون مسافر کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون مسافر سیلائن ڈیلوس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جب دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس ایروئیز نا پرواز سے لاہور پہنچی تو اس کے پاسپورٹ پر پاکستان کا ویزا نہیں تھا امیگریشن حکام نے خاتون مسافر کو ڈی پورٹ کرتے ہوئے ایمریٹس راہر ویز کو 5لاکھ روپے جرمانہ اوروارننگ نوٹس جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :