کندھ کوٹ:حافظ قرآن بیٹی کو سسرالیوں نے قتل کردیا،پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

اتوار 25 ستمبر 2016 11:32

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء)حافظ قرآن بیٹی کو سسرالیوں نے قتل کردیاہے انصاف دلایاجائے ملزمان بااثرہونے کی وجہ سے پولیس قتل کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے احتجاج میرپورماتھیلوکے گاؤں درویش نائچ کے مکین میاں بیوی نے کندھ کوٹ مرزاپورسے مبینہ طور پر لاپتہ بیٹی کی عدم بازیابی اور ملزمان کیخلاف احتجاج حافظ قرآن بیٹی کوقتل کیئے جانے کا شبہ ظاہر۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے بیٹے پر قاتلانہ حملے کا الزام ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ رٹائرڈ ٹیچر غلام یٰسین میرانی اور اسکی زوجہ مسمات ذلیخاں کی جانب سے دوسری مرتبہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کے میری بیٹی 22سالہ حافظ قرآن عروسہ کواسکے شوہر غلام مرتضیٰ میرانی ،ساس لالی،غلام قادر، تھانیدارغلام مصطفی میرانی ودیگرنے رواں سال 08جولائی کو گھرسے غائب کردیاہے اطلاع پر ہم بیٹی کے گھرپہنچے تو بیٹی کا مکمل طور پرجہیز کا سامان اور طلائی زیورات موجود تھے کچھ روز تک وہ بیٹی کودکھانے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے جسکے لیئے ایس پی کشمورفداحسین جانوری کوہم نے 13جولائی کو درخواست دی جس پراس نے متعلقہ تھانیدار Cسیکشن مختیار سومروکو حکم دیاجس نے ہماری درخواست لینے سے انکارکردیاہم نے بیٹی کے نمبر کی CDRرپورٹ نکلوائی جسکے بعد ملزمان نے ہی 04افرادپر 17جولائی کواغواکامقدمہ درج کروایاوقوعہ 09جولائی کودکھایاگیاہے علاوہ ازیںCDR رپو رٹ ہم نے اپنے خرچے پر کروائی جبکہ میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے ایس پی کے ریڈرشاہد میرانی نے 550پیج میں سے 09پیج دکھاکررپورٹ کادوسرا حصہ غائب کردیااور اصل ملزمان کو بچالیاہے شبہ ہے کہ ملزمان نے ہماری بیٹی کو قتل کردیاہے انہوں نے مزیدکہاکے اخبارات میں خبریں شایع ہونے کے بعد ملزمان نے ہمارے بیٹے عارف علی جوکہ گھوٹکی سیپکوکے اسٹورپر چوکیدارہے جسے قتل کرنے کی کوشش کی او کہاکے اخبارات میں بیان دینے اور بیٹی کیلئے مزید آوازاٹھائیں گے توحشر خراب ہوگاانہوں نے چیف جسٹس سندھ ،انسانی حقوق کے ادارے ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،سکھر،ایس پی گھوٹکی اورکشمور سمیت اعلیٰ عملداران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دینے والے افراد کیخلا ف کاروائی کامطالبہ کرتے ہوئے اصل ملزمان کو گرفتارکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :