سول ایوی ایشن کی جانب سے شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود کی بندش

پی آئی اے نے پروازیں ری شیڈول کردیں، مسافروں کو ائرپورٹ آنے سے قبل معلومات لینے کی ہدایت

اتوار 25 ستمبر 2016 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) سول ایوی ایشن کی جانب سے شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے نے پروازیں ری شیڈول کردیں۔ مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل معلومات لینے کی ہدایات کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے اور آنے والی پرواز پی کے 607 اور 608 اسلام آباد سے اسکردو جانے اور آنے والی پرواز پی کے 451 اور 452 اور اسلام آباد سے کابل جانے اور انے والی پرواز 249 اور 250 کو اتوار کے روز کے لئے ری شیڈول کی اگیا ہے یہ پروازیں معمول سے ایک سے ڈیرھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں مسافر ائیرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرلیں۔