رائیونڈ مارچ کے لئے پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی تاحال فنڈز اکٹھے نہ کر سکی

اتوار 25 ستمبر 2016 11:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ اور 30ستمبر کو اڈا پلاٹ پرہونے والے احتجاجی جلسے کے اخراجات کی فنڈنگ کی مد میں بنائی جانے والی تین رکنی کمیٹی تاحال فنڈز اکٹھے نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنماؤں عبدالعلیم خان، جہانگیر ترین اورولید اقبال پر مشتمل یہ فنڈ ریزنگ کمیٹی عمران خان نے تشکیل دی تھی۔ اس سلسلے میں عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وہ رائیونڈ مارچ اورجلسے کے انتظامی امور میں مصروف ہونے کی وجہ سے فنڈ ریزنگ پر توجہ نہیں دے سکے۔ بہرحال یہ اخراجات ہم سب کو ادا کرنے پڑیں گے۔ واضح رہے کہ اڈا پلاٹ پر سٹیج بنانے والے کارکنوں نے فوری طو رپر انتظامیہ کمیٹی سے ڈیڑھ لاکھ روپے طلب کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :