اسلام آباد کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 48 اور 49 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوگئے‘ غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج

اتوار 25 ستمبر 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) یونین کونسل سرائے خربوزہ 48 اور یونین کونسل شاہ اللہ دتہ 49 اسلام آباد کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے {چیئرمین منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یو سی 48 اور 49 کے ریٹرننگ آفیسر کیپٹں (ر) شعیب علی کی جانب سے جاری کردہ غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل 48 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غضنفر علی خان 4451 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ اس کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 4046 ووٹ حاصل کیے۔ یونین کونسل 49 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید ذکی حیدر شاہ 2919 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ اس کے مدمقابل آزاد امیدوار ملک جمشید علی نے 2750 ووٹ حاصل کیے۔