چین اور روس نے جنوبی سمندر میں بحری مشقوں کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

اتوار 25 ستمبر 2016 11:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) چین اور روس کے درمیان جنوبی سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں کے لئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک بارہ ستمبر سے ہونے والی بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے روسی بحری جہازوں کا بیڑہ چین کے صوبہ کوانگدؤنگ میں واقع بندرگاہ پر پہنچ گیا جبکہ دونوں ممالک نے زور و شور سے تیاریوں کا آغاز کر لیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطقابق دونوں ممالک کے درمیان بحری مشقیں 12 سے 19 ستمبر تک جنوبی سمندر میں ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :