امریکی عدالت نے بھارتی نژاد ڈاکٹر پر 95 لاکھ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث قرار دے کر مقدمہ دائر کر دیا

اتوار 25 ستمبر 2016 11:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) ایک امریکی عدالت نے بھارتی نژاد ڈاکٹر پر 95 لاکھ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث قرار دے کر مقدمہ دائر کر دیا ہے امریکی ریاست الابامہ میں 48 سالہ بھارتی ڈاکٹر شیلندر اگروال پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سینکڑوں مریضوں کو بے دریغ ممنوعہ ادویات تجویز کر کے امریکی صحت عامہ کی دو کمپنیوں کو مجموعی طور پر 95 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

عدالت کے مطابق بھارتی ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کیا جا چکا ہے ا ور اس نے رضاکارانہ طور پر دونوں امریکی کمپنیوں کو تین لاکھ ڈالرز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم امریکی فیڈرل کورٹ کا کہنا ہے کہ اس بھارتی نژاد ڈاکٹر کو فراڈ اور ممنوعہ ادویات کی غیر قانونی اور غیر ضروری تجویز کئے جانے پر مجموعی طور پر پندرہ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2012 کے دوران روزانہ اوسط ڈیڑھ سو مریضوں نے ڈاکٹر اگروال کی کلنک سے رجوع کیا اور انہوں نے سب کو بے تحاشا اور مریضوں کی خواہش کے مطابق بے دریغ ممنوعہ ادویات تجویز کی جس سے دونوں امریکی کمپنیوں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :