برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ، پانچ ہلاک

اتوار 25 ستمبر 2016 11:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء)امریکی ریاست واشنگٹن میں پولیس کا کہنا ہے کہ برلنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے اور حکام نے کاسکیڈ مال اور دیگر دکانوں کو سِیل کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق حملے میں ملوث شخص بظاہر ہسپانوی نڑاد لگ رہا ہے۔پولیس کے تازہ بیان کے مطابق فائرنگ میں چار خواتین جب کہ ایک مرد ہلاک ہوا ہے اور اس واقعے میں ایک خاتون معمولی زخمی بھی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :