جو فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ پاکستان کے جیالوں سے کیسے لڑے گی؟ ،حافظ سعید

سرجیکل سٹرائیک ایک جنگ ہے، انڈیا نے شروع کی تو ختم نہیں کر سکے گا کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاک فوج تیار اور پاکستان کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے،کشمیر میں جاری تحریک کی وجہ سے بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پاکستا ن کشمیرپالیسی میں اصلاحات کرے اور دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے ،اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں،میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 ستمبر 2016 12:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جو فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ پاکستان کے جیالوں سے کیسے لڑے گی؟ سرجیکل سٹرائیک ایک جنگ ہے۔اگر انڈیا نے شروع کی تو ختم نہیں کر سکے گا۔کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاک فوج تیار اور پاکستان کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے۔

کشمیر میں جاری تحریک کی وجہ سے بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پاکستا ن کشمیرپالیسی میں اصلاحات کرے اور دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے۔اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر ہے اور جاری تحریک کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں کشمیریوں نے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے کشمیری پتھر لے کر کھڑے ہیں۔کشمیری قوم یکسو ہے اور تحریک کا شاندار مرحلہ جاری ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو وہ اعتماد دے جو انکا حق بنتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نواز شریف نے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر بھر پور انداز میں پیش کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اپنی کشمیر پالیسی کی اصلاح کر رہا ہے۔

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر پالیسی بنائی جائے ۔اب حالات کا تقاضا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو ۔ان کی آزادی کا مرحلہ قریب ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ آواز اٹھا رہا ہے۔بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئے اب دنیا بھارت کا ساتھ نہیں دے گی۔کشمیری پاکستان کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خود ارایت دیتی ہیں لیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔اب سب آپشن ختم ہو چکے ۔بھارت کو کشمیر میں ظلم بند کرنا ہو گا۔فوج کے تازم دم دستے کشمیر بھجوائے جا رہے ہیں اور انہیں کشمیریوں کو شہید کرنے کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے۔حقیقت میں بھارتی فوج کشمیر میں ناکام ہو چکی ہے۔

آر ایس ایس اور بھارت کی دیگر دہشت گردتنظیمیں میڈیا کے ذریعے کہہ رہی ہیں کہ پاکستا ن پر حملہ کر دو۔ جو فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ پاکستان کے جیالوں سے کیا لڑے گی؟بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وار روم میں رات گزاری جہاں بھارتی فوج کے افسران نے اسے کہا کہ پاکستان سے لڑائی نہیں کرنی چاہئے اگر جنگ شروع کی تو ہم ختم نہیں کر سکیں گے۔

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لئے پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔بھارت کو ا ب یقین ہو گیا ہے کہ کشمیر ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گاکیونکہ کشمیری آزادی کے علاوہ کسی بھی چیز پر بات کرنے کو تیار نہیں۔کشمیری عوام،نوجوان،بوڑھے،خواتین،بچے سب آزادی پر متحد ہیں ۔بھارتی فوج کے کور کمانڈر نے چند دن قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم کب تک کشمیریوں پر گولیاں چلاتے رہیں گے۔

بھارتی فوج کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی انڈیا کے لئے گوربا چوف ثابت ہو گا یہ بات دوسالوں سے کہہ رہا ہوں اور ہر آنے والا دن یہ بات ثابت کر رہا ہے۔ پاکستا ن نے امریکی دوستی میں بہت بھگت لیا بھارت امریکہ کے ساتھ دوستی کر کے پھنس چکا ہے۔ بحر ہند پراپنے اڈے مضبوط رکھنے کے لئے امریکا کو انڈیا کی ضرورت ہے۔بھارت نے اپنے اڈے امریکہ کے حوالے کئے ۔کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے بھی بھارت کو امریکی شہہ حاصل ہے