بھارتی انتہا پسندوں کے پاکستانی ہائی کمشنر کو دھمکیاں

عبد الباسط کے ایک درجن سے زائد تقریبات کے دعوت نامے منسوخ

اتوار 25 ستمبر 2016 12:04

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء ) بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے ایک درجن سے زائد تقریبات کے دعوت نامے منسوخ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے باعث بھارتی انتہا پسند ہند بلبلا اٹھے اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور مہمان خصوصی بلانے والے منتظمین کو دھمکیاں دینے لگ گئے منتظمین کے مطابق انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث ایک درجن سے زائد تقریبات کے دعوت نامے منسوخ کرنا پڑے۔ تقریبات ناگپور ، چندی گڑھ ، علی گڑھ یونیورسٹی اور چنائے میں ہونا تھیں

متعلقہ عنوان :