بنگلادیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار

دونوں پر عائد چھ ماہ کی پابندی ختم کردی گئی ، انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرسکتے ہیں

ہفتہ 24 ستمبر 2016 09:55

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء ) آئی سی سی نے بنگلا دیشی بولرز تسکین احمد اور عرفات سنی کا بولنگ ایکشن کلیئرقرار دے دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی پر مشکوک ایکشن کی وجہ سے 6 ماہ قبل پابندی عائد کی تھی تاہم اب دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد تسکین احمد اور شہریار خان پر پابندی ختم ہوگئی ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کے اہل قراردے دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تسکین احمد اور عرفات سنی کا ٹیسٹ نیشنل کرکٹ سینٹر برسبن میں ہوا جہاں دونوں بولرز کی تمام ڈیلیوریز میں کہنی آئی سی سی کے قانون کے مطابق 15 ڈگری کے اندر ہی گھومتی رہی جس کے بعد امپائرز نے دونوں بولرز پر عائد پابندی ختم کرنے کا کہا۔واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے ابتدائی میچ میں ہی دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔؂

متعلقہ عنوان :