چین اور فلپائن کے مابین ایسے اختلافات نہیں کہ جن پر قابو نہ پایا جا سکے، چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ فلپائنی صدر رودریگو دوترتے جلد بیجنگ کا دورہ کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بحیرہ جنوبی چین پر چین اور فلپائن کے مابین مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے فلپائنی صدر جلد چین کا دورہ کریں گے، دونوں ممالک مذکورہ معاملہ پر قریبی رابطوں میں ہیں ،دونوں ممالک پرعزم ہیں کہ مذاکرات اور گفت وشنید کے ذریعے اس معاملہ کر حل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چین اور فلپائن کے مابین ایسے اختلافات نہیں کہ جن پر قابو نہ پایا جا سکے ۔ دونوں ممالک میں حالیہ سالوں میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر کشیدگی پیدا ہوئی ہے خصوصی طور پر جب سابق فلپائنی صدر نے بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر نام نہاد عالمی ثالثی کونسل میں مقدمہ دائر کیا ۔چین کا موقف واضح ہے کہ ثالثی کونسل کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ علاقائی ممالک متفق ہیں کہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے گا اور علاقے میں سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنایا جائے گا

متعلقہ عنوان :