نائیجیریا، جھڑپ میں پندرہ بوکو حرم عسکریت پسند ہلاک

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:25

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز اور بوکو حرم عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں15عسکریت پسند ہلاک ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیرین ریاست بورنو کے فوجی ترجمان کرنل ثانی عثمان نے بتایا کہ ریاست کے ضلع آبادام میں سیکیورٹی فورسز کی گشت کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں پندرہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :