بھارت میں چلتی ٹرین کے اندر تین درندہ صفت نوجوانوں نے لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:23

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء )بھارتی ریاست آسام کے شہر تنسکیا میں چلتی ٹرین کے ٹوائلٹ میں نوجوان لڑکی کو تین لڑکوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کا کہناہے کہ نوجوان لڑکی جو کہ بنگلورو میں نوکری کرتی ہے ،وہ تنسکیا اپنے گھر واپس آرہی تھی تو ٹرین میں تین نوجوان لڑکی کو رات کے وقت زبردستی اٹھا کر ٹوائلٹ میں لے گئے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔

جب ٹرین تنسکیا کے سٹیشن پر پہنچی تو لڑکی نے تمام تر واقعہ اپنے بھائی کو بتایا جس کے بعد تینوں لڑکوں کیخلاف کاروائی کا آغازکیا گیا جن میں سے ایک کوگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہناہے کہ گرفتار نوجوان’ پراہالد چیتری‘نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے اور اس کا کہناہے کہ اس جرم میں وہ اکیلا تھا اس کے ساتھی اس میں ملوث نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :