سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو اپنی شہریت دینے کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو سعودی شہریت دینے کے علاوہ مستقل اقامت اور رہائش کی مفت سہولت بھی دی جائے، سعودی شوریٰ کونسل غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو سعودی شہریت دینے کا بے پناہ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ سعودی معیشت کے لئے ایک انمول خزانہ ثابت ہوں گے، رکن خشوگی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:20

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء ) سعودی عرب نے اپنے بدلتے ہوئے معاشی حالات کے پیش نظر ایک ایسا ہی اہم ترین قدم اٹھانے پر غور شور کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو مستقل سعودی شہریت دی جائے گی تاکہ وہ مملکت کی تعمیر و ترقی میں بنیادی ترین کردار ادا کرسکیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شوریٰ کونسل کے ایک رکن کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو سعودی شہریت دینے کے علاوہ مستقل اقامت اور رہائش کی مفت سہولت بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

شوریٰ کونسل کے رکن ہانی خشوگی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مسلمان سائنسدانوں کو سعودی شہریت دینے کا بے پناہ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ سعودی معیشت کے لئے ایک انمول خزانہ ثابت ہوں گے۔کونسل کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مسلم دنیا میں انجینئرنگ، میڈیسن، فزکس، جیالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریاضی جیسے مضامین کے سینکڑوں قابل سائنسدان موجود ہیں جو سعودی عرب منتقل ہونا پسند کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان سائنسدانوں کو مدینہ میں قائم کئے گئے نالج اکنامک سٹی میں قیام اور کام کی سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں گے، جہاں انجینئرنگ، فزکس، جیالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریاضی سے متعلقہ متعدد تحقیقاتی ادارے قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :