بھارتی گاؤں کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والا کبوتر پکڑ لیا

پروں کچھ نمبر ز اور اردوں میں دنوں کے نام لکھے اور گیارہ ہندسے بھی لکھے ہوئے ہیں، شہری نے اس چیز کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی، بھارتی میڈیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:41

ہوشیارپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء )بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ ہوشیار پور کے نواحی گاؤں مولٹا کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والا کبوتر پکڑلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہوشیار پور کے نواحی گاؤں مولٹا کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والے کبوتر کر پکڑ لیاہے جس کے پروں پر اور دو میں تحریر درج ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پروں کچھ نمبر ز اور اردوں میں دنوں کے نام لکھے اور گیارہ ہندسے بھی لکھے ہوئے ہیں جس پر بھارتی شہری نے اس چیز کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کبوتر کو ’گرفتار ‘کر لیا۔بھارتی پولیس کا کہناہے کہ شبہ ہے کہ کبوتر پاکستان سے آیاہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :