کمالیہ ،ساتویں کے طالب علم نے ویسٹ میٹریل سے شمسی توانائی سے چلنے والا پنکھا بنا لیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:02

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) گورنمنٹ ہائی سکول 715گ ب کے ساتویں کے طالب علم نے ویسٹ میٹریل سے شمسی توانائی سے چلنے والا پنکھا بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول 715گ ب کے ساتویں جماعت کے طالب ثقلین حیدر نے ویسٹ میٹریل سے ایک چھوٹے سولر پینل سے چلنے والا پنکھا تیار کیا ہے۔ مذکورہ پنکھے کی تیاری میں کولڈڈرنک کی بوتل ، ڈی وی ڈی کی موٹر، موبائل بیٹری اور ایک چھوٹا سا سولر پینل نصب کیا گیا ہے۔

مذکورہ طالب علم نے یہ کامیابی اپنے اساتذہ پرنسپل سکول ہذا سعید احمد اور کلاس انچارج ریاض ندیم کی زیر نگرانی تیا رکیا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل سکول ہذا سعید احمد اور کلاس انچارج ریاض ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے دیہاتی علاقوں میں ٹیلنٹ کی ہرگز کمی نہیں ہے، ضرورت صرف انہیں تلاش کر نے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں برٹش کونسل نے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں اور آئندہ اسی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ مذکورہ طالب علم ثقلین حیدر نے کہا ہے کہ میں نے یہ کامیابی اپنے اساتذہ کی نگرانی میں حاصل کی ہے ،ابتداء سے ہی مجھے نئی نئی چیزیں بنانے کا شوق ہے، میں نے اپنے والدین کی دعاؤں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے، اگر مجھے مزید موقع ملا تو آئندہ بھی نئی نئی چیزیں بناتا رہوں گا۔