ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نومبر2017ء میں مکمل ختم ہوجائے گی،اسحاق ڈار کا دعوی

جمعہ 23 ستمبر 2016 10:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نومبر2017ء میں مکمل ختم ہونے کادعویٰ کردیاہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف مسلسل2018ء میں ملک بھرسے اندھیرے ختم کرنے کے اعلانات کروارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپمزمیں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے خطاب میں اس وقت لوگوں کوحیران کردیاجب انہوں نے کہاکہ نومبر2017ء میں ملک بھرسے لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کردیاجائیگااورموجودہ وقت میں لوڈشیڈنگ شہروں میں تین گھنٹے جبکہ دیہات میں 4گھنٹے تک محدودہوچکی ہے اور2017ء تک اندھیرے مکمل طورپرختم ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف مسلسل اپنے سیاسی جلسوں سے خطاب میں 2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :