ممبئی میں مشکوک مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) بھارت کے معروف تجارتی حب ممبئی میں نامعلوم مسلح افراد کے دیکھے جانے کے بعد ہائی الرٹ کردیاگیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، فضاء میں ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہاربر کے قریب نیول امیونیشن ڈپو کے قریب سکول کے دوبچوں نے مسلح افراد کے دیکھے جانے کی اطلاع دی جس کے بعد بھارتی نیوی اور ممبئی اینٹی ٹیررسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں جبکہ میرین کمانڈوز کو اڑن نیوی بیس پر تعینات کردیاگیاجبکہ ممبئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب چار سے پانچ افراد کو آرمی کی یونیفارم پہنے اڑن کے علاقے میں دیکھاگیا تاہم آئی بی ذرائع کاکہناہے کہ کچھ بھی مشکوک چیز نہیں ملی ، ایک لڑکی نے اطلاع دی تھی لیکن ابتدائی تحقیقات میں کچھ نہیں ملا

متعلقہ عنوان :