متحدہ بانی کو غدار سمجھتا ہوں، قائدکو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی، میئر وسیم اختر
جمعہ 23 ستمبر 2016 11:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)کراچی کے گرفتار میئر وسیم اختر نے جے آئی ٹی میں میں بیان دیا ہے کہ متحدہ بانی کو غدار سمجھتا ہوں، قائدکو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی۔اسیر مئیر کراچی وسیم اختر سے سانحہ12مئی اور22 اگست کی تقریر پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سینٹرل جیل نے تفتیش کی، دوران تفتیش وسیم اختر نے بتایا کہ12مئی2007 کو بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور دہشتگردی کی اطلاع تھی اور یہ بھی اطلاع دی گئی سیاسی جماعتیں بھی ریلیاں نکالیں گی۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق وسیم اختر نے بتایا12مئی2007 کو افتخار چوہدری کی سیکیورٹی خود انہوں نے سپروائزکی تھی، یہ اطلاع دی گئی تھی کہ تصادم بھی ہوسکتا ہے ۔وسیم اختر نے بتایا کہ ہڑتال کامیاب بنانے کے لیے عوام کو خوفزدہ کیا جاتا تھا اور اس کام کے لیے مختلف یونٹس کے کارکنوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔(جاری ہے)
متحدہ قائد کی تقریر کے حوالے سے دورانِ تفتیش وسیم اختر کا کہنا تھا کہ قائد کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی، تقریرغلط ہونے کے باوجود کچھ نہیں کرسکتا تھا اسلئے خاموش رہا۔
یاد رہے کہ پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو 12 مئی سنہ 2007 کے ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اس وقت صوبائی وزیر داخلہ تھے۔مئی 2007ء شہر قائد کی تاریخ کا خوفناک ترین دن تھا، چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر ہنگاموں میں وکلاء سمیت 50 افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال آمیز تقریر میں ملک مخالف نعرے لگوائے اور کارکنان کو میڈیا ہاوٴسز پر حملے کیلئے اکسایا ، جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے ٹی وی چینل اور پریس کلب پر دھاوا بول دیا تھا۔جمعہ 23 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نومبر2017ء میں مکمل ختم ہوجائے گی،اسحاق ڈار کا دعوی
-
پیپلزپارٹی نے تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی وجہ سے30ستمبر کا احتجاجی جلسہ منسوخ کرد یا
-
موٹر وے پر پاک فضائیہ کی تربیتی مشقیں اختتام پذیر
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید برہمی کا اظہار
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرمسلم بن کر شراب فروشی کو جائز قرار دیدیا،مقدمہ خارج کرنیکا حکم
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیدوا ر کا یوٹیلیٹی سٹور ز کوئٹہ ریجن میں خردبرد میں ملوث ملزمان کو نامزد کرنے میں تاحال ناکامی پر برہمی کا اظہار
-
چیف جسٹس کا شیشہ نوشہ کے بڑھتے رحجان پراظہار تشویش
-
کمالیہ ،ساتویں کے طالب علم نے ویسٹ میٹریل سے شمسی توانائی سے چلنے والا پنکھا بنا لیا
-
چین نے امریکاسے گائے کے گوشت کی درآمدپرعائدپابندی ختم کردی
-
ترک فوج کا مشرقی صوبے میں ڈرون حملہ ، چھ جنگجو مارے گئے
-
سعودی عرب کا مہاجرین کیلئے ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز امداد کااعلان
-
ممبئی میں مشکوک مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ
-
رواں برس بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ برس سے زیادہ ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
-
سپین میں مسلمان طا لبہ کو حجاب کے ساتھ پڑھنے کی جازت مل
-
آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
-
پاکستان دہشتگردی کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، نوازشریف
-
کوئی چادر اور چار دیواری میں گھسنے کی بات کرے گا تو ن لیگ کے کارکن بھی خاموش نہیں رہیں گے، اسحاق ڈار
-
وزیراعظم کی تقریرکاسارافوکس کشمیرپرتھا،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن دیواورراکی مداخلت کاجواب مناسب فورم پردیاجائیگا،اعزاز چوہدری
-
اڑی واقعہ میں پاکستانی اسلحہ ملنے کا دعویٰ کیا نہ پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا ہے،بھارتی وزیر دفاع
-
بھارت مذاکرات کرکے پاکستان پر احسان نہیں کرے گا، سرتاج عزیز
-
پاک پی ڈبلیو میں100ارب کی کرپشن، پی اے سی نے مقدمات میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کر لی
-
سانحہ مردان کے خود کش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا گیا
-
وزیراعظم کی سرجری کے حوالے سے میرے پاس کوئی حتمی ثبوت نہیں، اعتزاز احسن
-
متحدہ بانی کو غدار سمجھتا ہوں، قائدکو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی، میئر وسیم اختر
-
ساہیوال ،دو گدھے چوری، ملزم گدھے ذبح کر کے گوشت اور کھالیں لے گئے سر اور ٹانگیں چھوڑ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.