بھارت مذاکرات کرکے پاکستان پر احسان نہیں کرے گا، سرتاج عزیز

مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے سے عالمی برادری کی جانب سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا بلوچستان میں ہے بھارتی مداخلت کو مناسب فورم اور وقت پر سامنے لائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کرکے پاکستان پر احسان نہیں کرے گا مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے سے عالمی برادری کی جانب سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نے بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ کشمیر کی نئی نسل اپنے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے اور ایک اچھا پیغام گیا ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت پر عالمی دباؤ بڑھے گا، پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے اور ہم اپنی سلامی سے بھی غافل نہیں ہیں، پاکستان کی فوج اور قوم ملکی سلامتی پوری طرح تیار ہے اور ہم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا دنیا مانتی ہے کہ کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے سے عالمی برادری کی جانب سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا اور ایک اچھا پیغام جائے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں بھارت مذاکرات کرکے پاکستان پر احسان نہیں کرے گا، بلکہ مذاکرات بھی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں را کی مداخلت موجود ہے بھارتی مداخلت کو مناسب فورم اور وقت پر سامنے لائیں گے، کشیدہ حالات کے باعث بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں ہو سکتی تھی۔