آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرقہ وارانہ کارروائیوں اور عسکری اداروں پر حملوں میں ملوث 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ساتوں دہشتگردوں کو الزامات ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی جس کی (جمعرات کو ) آرمی چیف نے توثیق کردی ہے، سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

دہشتگرد محمد قاسم، عابد علی اور محمد دانش فوجی و پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے جبکہ سید جہانگیر حیدر اور ذیشان نامی دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث تھے اور انہوں نے معصوم شہریوں کو قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں سزائے موت پانے والے دہشتگرد رحمان الدین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :