شرجیل پاکستان کی قسمت بدل دے گا:ڈین جونز

کامیاب ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی بہترپوزیشن بہتر ہوگی متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا کے بہترین کھلاڑی اس جانب متوجہ ہوئے ،کم توقعات کے باوجود 2.6 لاکھ ڈالر منافع حاصل ہوا ، پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا، راولپنڈی میں نمائشی میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:48

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء)پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرنے والے آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز کہتے ہیں کہ شرجیل خان ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں اور کامیاب ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی بہترپوزیشن کی پیش گوئی کی۔ڈین جونز راولپنڈی میں ایک نمائشی میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، نمائشی میچ میں ان کے ساتھ سابق عظیم باوٴلر وسیم اکرم اور چارخاتون کھلاڑی بھی شامل تھیں۔

جونز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا کے بہترین کھلاڑی اس جانب متوجہ ہوئے اور کم توقعات کے باوجود 2.6 لاکھ ڈالر منافع حاصل ہوا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ مت بھولیے کہ ہندوستان ٹی ٹوئنٹی میں کیوں ایک اچھی ٹیم ہے، انھوں نے 8 یا 9 آئی پی ایل کے ٹورنامنٹ کرائے جو دومہینے تک چلتے ہیں جبکہ ان کے کھلاڑیوں نے اس دوران کوچز اور دیگر کھلاڑیوں سے بہت سیکھا ہے'۔

ڈین جونز نے کہا کہ 'ہم نے صرف ایک کامیاب پی ایس ایل منعقد کیا ہے اور اب اندازہ ہورہا ہے کہ اس سطح پر کیا نتائج حاصل ہوں'۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'یہ پاور، فٹنس کا کھیل ہے اور یہ ایسے باوٴلرز کا کھیل ہے جو نپی تلی اور باقاعدہ دفاعی لائن و لینتھ پر باوٴلنگ کرسکے اسی لیے بعض لڑکوں کو یہاں بہت زیادہ سیکھنا ہوتا ہے لیکن تین یا چارسالوں میں بہتری لاپائیں گے اور دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن جائے گی'۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان پر بات کرتے ہوئے جونز نے کہا کہ 'شرجیل آپ کے پاس اگلے دس سالوں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے اور وہ دنیا کے اکثر باوٴلرز کو تنگ کرے گا'۔ڈین جونز نے پاکستان کو ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم بننے پر مبارک باد دی اور ملک سے باہر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی تعریف ک

متعلقہ عنوان :