محمد عامر ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے دبئی روانہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء) کرکٹر محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے اہلیہ کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے۔ کرکٹر محمد عامر اپنی دعوت ولیمہ سے فارغ ہونےکے بعد اہلیہ نرجس ملک کو لیکر دبئی روانگی کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچے، محمد عامر کےبھائی اور انکی اہلیہ نرجس ملک کے اہل خانہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

محمد عامر اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیزیز کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔