ٹرمپ نے چیرٹی فاوٴنڈیشن سے کاروباری معاملات نمٹائے، امریکی اخبار

جمعرات 22 ستمبر 2016 10:30

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خیراتی فاوٴنڈیشن کے فنڈز سے اپنے کاروبار سے متعلق مختلف قانونی مقدمات نمٹائے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فاوٴنڈیشن کے ڈھائی لاکھ ڈالر کے سرمایے کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، جو غیرمنافع بخش خیراتی تنظیموں سے متعلق امریکی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اخبار نے اس مقصد کے لیے ڈونلڈ جے ٹرمپ فاوٴنڈیشن کے ٹیکس اعداد و شمار اور ٹرمپ کے خلاف کاروباری نوعیت کے مقدمات کی دستاویزات کا جائزہ پیش کیا ہے۔ اخباری رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فاوٴنڈیشن نے لوگوں کی جانب سے دیے گئے عطیات میں سے 20 ہزار ڈالر دے کر ٹرمپ کا چھ فٹ کا ایک پورٹریٹ بھی خریدا

متعلقہ عنوان :