نیویارک حملے، افغان نژاد ملزم پر فرد جرم عائد

جمعرات 22 ستمبر 2016 10:28

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء )امریکا میں نیویارک حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں افغان نڑاد امریکی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے نیویارک اور نیو جرسی میں بم نصب کیے۔ یہ ملزم پولیس کے ساتھ ایک مقابلے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

28 سالہ احمد خان رحمانی پر ہفتے کے روز امریکی فوج کے زیراستعمال نیو جرسی سے نیویارک کے راستے پر دھماکے کرنے اور بم نصب کرنے کے چار الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ رحمانی کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا تھا، جب کہ اس کے قبضے سے شدت پسندانہ مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔ اگر رحمانی پر یہ الزامات ثابت ہو گئے تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔