اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی عدم شرکت

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:34

نیو یارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں نا تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور نہ ہی افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شرکت کی ، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل اور افغانستان میں امن پر بات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک کے رہنما?ں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا اور افغانستان میں امن کے قیام کے لئے بات کی لیکن دونوں ممالک میں سے نہ تو بھارت کا وزیر اعظم نریندر مودی اجلاس میں شرکت کی اور نہ ہی افغانستان کا صدر اشرف غنی نے۔