سارک وزرائے خارجہ رسمی اجلاس ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ڈپٹی وزیرخارجہ ایم جے اکبر کے ساتھ غیر رسمی ملاقات

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں ہونے کے باوجود سارک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کی میں سرتاج عزیز کے سامنے نہیں آنا چاہتی ، سشما سوراج

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء)سارک وزرائے خارجہ کے رسمی اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی بھارت کے ڈپٹی وزیرخارجہ ایم جے اکبر کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔ سرتاج عزیز سے ایم جے اکبر نے ہاتھ ملایا ۔ بدھ کو نیویارک میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس تھا جس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اجلاس میں نہیں آئیں ان کی جگہ بھارت کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایم جے اکبر تھے جنہوں نے صرف ہاتھ ملایا ۔ سرتاج عزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اجلاس صرف سارک سے متعلق تھا اس میں کشمیر پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کی گئی ۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں ہونے کے باوجود سارک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق سشما سوراج نے کہا ہے کہ میں سرتاج عزیز کے سامنے نہیں آنا چاہتی ۔

متعلقہ عنوان :