پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 21 ستمبر 2016 10:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں فوج اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رحیم یار خان میں فوج کی تین اور رینجرز کی دو کمپنیاں ڈی جی خان میں دونوں اداروں کی چار چار کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز کو امن و امان قائم رکھنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز بلانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔