قومی اسمبلی قواعد و استحقاق کمیٹی کی عائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزمات عائد کرنیوالوں کیخلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فوری کاروائی کی ہدایت

بدھ 21 ستمبر 2016 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کی قواعد و استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر عائشہ گلالئی کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزمات عائد کرنے والوں کے خلاف ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے منگل کے روز قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں چیرمین کمیٹی جنید انوار کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف سوشل میڈیا پر منشیات سمگلنگ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر استحقاق مجروح ہونے کی تحریک پر چیرمین کمیٹی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ سماجی ویب سائیٹ پر ایم این اے کے خلاف کی جانے والی الزام تراشی کی تحقیقات کر کے اس میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جائے اجلاس میں کمیٹی نے ایم ڈی پیپکو کی جانب سے اجلاس کو چھوڑ کر چلے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اجلاس میں رکن اسمبلی چوہدری بلال احمد کی جانب سے پی آئی اے کے پرواز کے دوران قیمتی سامان کے چوری ہونے کی شکایت پر پی آئی اے حکام کو ویڈیو ریکارڈنگ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔