سراج الحق کی خورشید شاہ سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت

اکتوبر کے پہلے ہفتے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کیا جائے گا،دونوں رہنماؤں میں اتفاق

بدھ 21 ستمبر 2016 10:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ شام اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے اسلام اباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی زیر غور ائی دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کیا جائے گا۔

ملاقات میں کراچی کی صورت حال اور پانامہ لیکس پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور س عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کو کمزور اور طاقت ور اور امیر اور غریب کی تفریق سے ہٹ کر قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق چلانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔سید خورشید احمد شاہ اس موقع پر کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو اپنی بھرہور حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم کشمیر کاز کیلئے ہر فورم پر اواز بلند کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت کی مودی سرکار کے ظلم و جبر کے سیاہ کارناموں نے بھارت کو دنیا بھر میں بدنام اور بے نقاب کر دیا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کیا جائے۔