”میری بیوی کے میرے علاوہ بھی سات شوہر ہیں“بھارتی مرد بیوی کیخلاف تھانے پہنچ گیا

بدھ 21 ستمبر 2016 10:49

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء)بھارتی شہر بنگلور میں ایک شخص نے اپنی بیوی پردھوکہ دہی کاالزام لگانے کیساتھ ساتھ ایک اور انتہائی شرمناک مگر حیرت انگیز الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کے میرے علاوہ ایک دو نہیں بلکہ سات دیگر شوہر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورکے علاقہ کے جی حالی کے رہائشی عمران نے کے جی حالی پولیس سٹیشن میں ایک رپٹ درج کروائی ہے کہ اس کی 38سالہ بیوی یاسمین بانو کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں دھوکہ دہی کے مذکورہ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

عمران کا کہنا ہے کہ یاسمین اسے باقاعدگی سے دھوکہ دے رہی ہے۔پولیس کے مطابق عمران کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعدشعیب اورافضل نامی دوافراد بھی پولیس سٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ یاسمین ان سے بھی شادی کرچکی ہے۔افضل جو کہ ایک پراپرٹی ڈیلر ہے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یاسمین نے مجھ سے شادی کی لیکن جب اس نے ایک بڑی رقم مانگی اور میں نے دینے سے انکار کردیا تو یاسمین مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔پولیس نے یاسمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔