سوڈان :سیلاب کے بعد وبائی امراض سے 19 شہری ہلاک

بدھ 21 ستمبر 2016 10:47

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) سوڈان میں سیلاب کے بعد پھیلنے والی وبائی امراض کے باعث بچوں سمیت 19 شہری ہلاک ہوگئے سینکڑوں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سوڈانی وزیر صحت بحر ادرس ابوقردہ نے بتایا ہے کہ بیشتر اموات گزشتہ تین ہفتوں کے دوران نیل ازرق اور کسلا کے علاقوں میں واقع ہوئی ہیں جہاں پر شدید بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور درجنوں علاقیں زیر آپ آگئے تھے مذکورہ وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اموات پانی کے ذریعے نامعلوم وبائی بیماری پھیلنے سے ہوئیں جس کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں پیچش کی بیماری پھیل گئی تھی، 632 افراد ابھی تک زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :