قطر میں کام کرنے والے 400 مزدور4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

بدھ 21 ستمبر 2016 10:47

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) سعودی عرب کے بعد قطر میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک الیکٹریکل کمپنی کیلئے کام کرنے والے 400 مزدوروں کو گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، ان مزدوروں میں زیادہ تعداد انڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کیمطابق انڈین کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے رکن ارون پاٹیل نے بتایا کہ ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والی ایک فرم نے گزشتہ 4 ماہ سے 300 سے 400 لوگوں کو تنخواہیں ادا نہیں کیں۔

تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر اگلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن انڈین سفیر سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک آدھ بندے کا معاملہ ہوتا تو ہم اس کی مالی معاونت کرسکتے تھے لیکن یہاں معاملہ بہت سے لوگوں کا ہے جن کی مالی مدد ہماری پہنچ سے باہر ہے لیکن ہم ان کی مدد ضرور کرنا چاہتے ہیں۔ ارون پاٹیل نے بتایا کہ انڈین مزدوروں کے علاوہ بہت سے دیگر ممالک کے مزدوروں کو بھی اس فرم نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :