بھارت کا جنگی جنون ، پاک فوج نے بھی دفاعی تیاریاں شروع کردیں، موٹروے رن وے میں تبدیل

بدھ 21 ستمبر 2016 11:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء)بھارت کے جنگی جنون اور اشتعال انگیزیوں کے بعد پاک فوج نے بھی دفاعی تیاری پکڑلی ہے اور موٹروے پر جنگی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ تک موٹروے کی دولائنوں کے درمیان موجود دیواریں ہٹالی گئی ہیں اور روایتی ٹریفک کیلئے لگائی گئی سفید اور پیلی لائنیں ختم کرکے رن وے کا نشان بنادیاگیا ہے۔

تقریباً 15کلومیٹر طویل موٹروے پر ہرطرح کے جہاز ٹیک آف اور لینڈکرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی نقل وحرکت بھی بڑھادی گئی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہاں فوجی مشقیں شروع کی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ سال قبل بھی اس علاقے میں طیارے اتارنے کی مشقیں کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :